پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافے کے فیصلے میں تبدیلی کر دی ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلبہ کے لیے اسکول 18 اگست سے کھلیں گے، جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی اسی تاریخ سے شروع ہوں گی۔ پہلی سے 8ویں جماعت تک کی کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ یہ فیصلہ نجی اور سرکاری دونوں تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ یہ تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔ ان کے مطابق پنجاب بھر میں تمام اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے۔
تعلیمی اداروں کے لیے فیصلہ
18 اگست سے جماعت 9، 10، انٹرمیڈیٹ، O لیول اور A لیول کی کلاسز شروع ہوں گی، جبکہ جماعت 1 سے 8 کی کلاسز 1 ستمبر سے بحال ہوں گی— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 13, 2025