تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا گیا، پاک آرمی، پاک بحریہ، پاک فضائیہ کے دستوں، پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے مارچ ماسٹ کیا۔ یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔