یومِ آزادی پر صدرِ مملکت کی جانب سے اعلیٰ سول و عسکری شخصیات کو اعزازات سے نوازا دیا گیا

یومِ آزادی پر صدرِ مملکت کی جانب سے اعلیٰ سول و عسکری شخصیات کو اعزازات سے نوازا دیا گیا

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملک کی ممتاز سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جناح اسپورٹس اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری

جمعرات کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔ صدرِ مملکت نے سیاسی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک، حنا ربانی کھر، طارق فاطمی اور خرم دستگیر خان کو ہلالِ امتیاز سے نوازا۔

دوسری جانب، عسکری قیادت کو ملک کے دفاع اور آپریشن “بنیان مرصوص” میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ فوجی اعزازات دیے گئے۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلالِ جُرأت سے نوازا گیا، جبکہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اورڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا 78واں یومِ آزادی: رنگا رنگ تقاریب، حکومت، افواج پاکستان اورعوام کا وطن سے وفا وعقیدت کا بھرپور اظہار

یہ اعزازات اُن شخصیات کی خدمات کا اعتراف ہیں جنہوں نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر صدرِ مملکت نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ترقی، اتحاد اور استحکام کی راہ پر گامزن رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *