ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، کتنے دن جاری رہیں گی؟

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، کتنے دن جاری رہیں گی؟

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا اور مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جبکہ 18 سے 21 اگست کے درمیان خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی، اس دوران ملک کے بالائی حصوں میں موسلادھار بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔

پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شدید بارشوں کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل، سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا انتباہ جاری

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے اور کمزور انفراسٹرکچر یا کچے مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم کی شدت کے دوران احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *