امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں 6 یا 7 طیارے مار گرائے گئے تھے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہ جنگ رکوا دی جو 37 سال سے جاری تھی۔
ٹرمپ نے کہا کہ روس نے یوکرین جنگ کو آسان سمجھا لیکن یہ دراصل سب سے مشکل جنگ ثابت ہوئی۔ امریکی صدر کے مطابق، کل ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوگی جس میں ممکنہ طور پر کچھ یورپی رہنماؤں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک معاہدہ چاہتے ہیں۔