سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان کی یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد

سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان کی یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد

ودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مبارکباد پیش کی ہے، سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا،ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر مملکت آصف زرداری کے نام تہنیتی پیغام دیا، سعودی قیادت پیغام میں کہا کہ وہ حکومت و پاکستانی عوام کےلیے دعاگو ہیں۔

معرکہ حق کی فتح اور جشن آزادی کے اس شاندار موقع پر سعودی قیادت نے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ دریں اثنا پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جاری پیغام میں کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان میں انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *