جشن آزادی پاکستان، برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا

جشن آزادی پاکستان، برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا

جشن آزادی پاکستان کے موقع پر برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی پاکستان کے موقع پر برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا اس یاد گار موقع پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور دیگرممالک کے شہری باہر نکل آئے ،متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے۔

بچوں نے قومی پرچم کی مناسبت سے کپڑے پہنے ہوئے تھے، خواتین نے بھی سبز اور سفید چوڑیاں پہنیں اور مردوں نے قومی پرچم لہرائے۔ آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں”معرکہ حق – جشنِ آزادی” تقریبات کا انعقاد، شہر شہر جشن کا سماں ، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

اس موقع پر دبئی کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ قومی ترانوں کی دھن نے سماں باندھ دیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *