امریکی ٹیرف،ڈالر کے لحاظ سے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی بہترین کارکردگی،بھارت کی تنزلی

امریکی ٹیرف،ڈالر کے لحاظ سے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی بہترین کارکردگی،بھارت کی تنزلی

امریکی ڈالر کے حساب سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے جبکہ بھارت کی مارکیٹ نمایاں کمی کا شکار رہی۔

معاشی تجزیوں کے مطابق گزشتہ برس پاکستان نے ڈالر کی بنیاد پر دنیا بھر میں بہترین اسٹاک مارکیٹ کارکردگی کا اعزاز حاصل کیا جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب بھارت کی اسٹاک مارکیٹ کو ٹیرف میں اضافے کے براہِ راست اثرات نے نقصان پہنچایا، اس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں حصص کی فروخت میں اضافہ ہوا، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ واپس نکال لیا اور مجموعی طور پر مارکیٹ پر اعتماد کم ہوا جس سے بھارت کئی علاقائی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے مقابلے میں پیچھے رہ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت نے امریکی ٹیرف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، روسی تیل کی درآمدات محدود کرنے پر آمادہ

اس کے برعکس بھارت کا سینسیکس انڈیکس مالی سال 2025 میں ڈالر کے حساب سے صرف 3.2 فیصد منافع دے سکا جو پاکستان کی شاندار کارکردگی کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

مزید برآں اگر الاسکا میں ہونے والا سربراہی اجلاس کامیاب نہ ہوا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیرف میں 50 فیصد سے زیادہ اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں بھارت کی حقیقی جی ڈی پی 0.3 سے 0.6 فیصد پوائنٹس تک سست روی کا شکار ہو سکتی ہےجس سے خاص طور پر ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی برآمدات کو بھاری نقصان پہنچے گا، اس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ بڑھے گا، برآمدی شعبے پر دباؤ میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی بقا کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *