موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پرعالمی اعتماد میں اضافہ

موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پرعالمی اعتماد میں اضافہ

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے لگا، بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی ’’موڈیز‘‘ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اَپ گریڈ کر دیا۔

پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کی گئی۔ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لک ’’مثبت‘‘ سے بڑھ کر ’’مستحکم‘‘ قرار دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال

بیرونی ذخائر میں بہتری اور قرض ادائیگی کی صلاحیت پر اعتماد میں اضافہ ہوا۔

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا، حالیہ اَپ گریڈ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور ٹیکس دائرہ کار وسیع کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ،نئے اعدادوشمارسامنے آگئے

ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں سے پاکستان کی عالمی ساکھ مضبوط اور معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *