خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑی تباہی، 150 سے زائد بحق

خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑی تباہی، 150 سے زائد بحق

خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے واقعات نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جب کہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
آزاد کشمیرمیں بھی موسلا دھار بار ش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آئی ہوے جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے متعدد اموات بھی ہوچکی ہیں اسی طرح گلگت میں کلائوڈ برسٹ ہونے سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارش اور فلش فلڈنگ کے نتیجے میں مختلف مقامات پر حادثات پیش آئے، جن میں 70 افراد جان کی بازی ہار گئے اور  متعدد زخمی ہوئے۔

 جاں بحق ہونے والوں  میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی مرد،  خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

 

 موسلا دھار  بارش اور فلش فلڈ کے باعث 25 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 5 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

کے پی کے ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی سربراہی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے اور راستے بند ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے، تاہم مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔

لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے جانی نقصان

دوسری جانب  لوئر دیر میں گزشتہ رات سے جاری بارشوں کے باعث سوری پاؤ کے علاقے میں ایک مکان کی چھت گر گئی  جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش،گلگت، آزادکشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، گاڑیاں بہہ گئیں، 17 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا  جب مکان میں موجود 7 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

شدید بارش اور طغیانی کے باعث دریا پنجکوڑہ اور مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جس سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

 اوڈیگرام کا رابطہ پل بھی شدید متاثر ہوااور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا علاوہ ازیں رات گئے ریسکیو ٹیموں نے سیلابی پانی میں پھنسے 25 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔

🚨🚨باجوڑ میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے ے سے شدید تباہی۔۔۔کئی مکانات مکمل طور پر تباہ۔۔حادثے میں 25 افراد ملبے تلے دب گئے۔ pic.twitter.com/sRERLkloco

— Azaad Urdu (@azaad_urdu) August 15, 2025

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *