پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نوازپانچ روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہو گئی ہیں،اس دورے میں ان کے ساتھ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی شریک ہیں۔
یہ دورہ 20 اگست تک جاری رہے گا جس دوران وہ جاپان کے بڑے شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا دورہ کریں گی۔
مریم نواز شریف اس دوران جاپان کی معروف کاروباری شخصیات، کمپنیوں کے نمائندوں اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گی جہاں سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ دورہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور جاپان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاروبار فنانس کے لئے 80ہزار سے زائد افراد کی قرض درخواستیں منظورکر لیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی میں دنیا کے سب سے آگے ممالک میں شمار ہوتا ہے، اس لیے پنجاب حکومت کی جاپانی کمپنیوں سے براہِ راست ملاقاتیں صوبے میں جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی منصوبوں کے قیام کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہیں۔
اس دورے میں توانائی، ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے کی جدت اور ویلیو ایڈڈ انڈسٹریز میں تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف جاپان میں سرمایہ کاروں کو پنجاب کے اکنامک زونز، ٹیکس مراعات، اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار حکومتی پالیسیوں سے آگاہ کریں گی۔
انہوں نے روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ پنجاب کو سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ، پُرکشش اور ترقی پسند صوبہ بنانے کے لیے دنیا کے بڑے تجارتی و صنعتی شراکت داروں سے روابط بڑھانا ان کی ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جاپان کے خصوصی سرکاری دورے پر روانہ، ٹوکیو، اوساکا اور یاکوہوما میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں، دورے میں ورلڈ ایکسپو میں شرکت اور مختلف اداروں کے وزٹ سے دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ pic.twitter.com/Zs1IvGviqZ
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) August 15, 2025

