خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش کرگیا ،5 افراد شہید

خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش کرگیا ،5 افراد شہید

مہمند میں موسمی صورتحال کے باعث خیبر پختونخواہ حکومت نے کل سوگ منانے اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق کل ایک روز کے لئے خیبر پختونخوا میں پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم شہدا کے لواحقین کیساتھ دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ، افسوسناک حادثے میں دو پائلٹ سمیت پانچ افراد شہید ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے افراد کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش کرگیا جس کے نتیجے میں چیف پائلٹ سلطان سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ضلع باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ تھا۔

صوبائی حکومت کے مطابق متاثرہ ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 ماڈل کا تھا، اور حادثے سے قبل اس کا زمینی عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ صوبائی حکومت کا ایک اور ہیلی کاپٹر اس وقت ضلع بونیر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن کے مطابق شہداء میں چیف پائلٹ سلطان، پائلٹ افتاب اور پائلٹ اسسٹنٹ سلیم سمیت کل پانچ افراد شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہیلی کاپٹر جس مقام پر گر کر تباہ ہوا، وہ آبادی سے کافی دور ہے، اور وہاں ریسکیو آپریشن کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

یہ ہیلی کاپٹر مہمند کے علاقے میں شدید موسم کے باوجود ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا تھا، جہاں ابر آلود آسمان اور بارش کے باعث زمینی راستے متاثر تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب، 10 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات اور سڑکیں تباہ

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹرامدادی کاروائیوں کے دوران لاپتہ ہوگیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا ایک امدادی ہیلی کاپٹر، مہمند کے علاقے میں ریسکیو آپریشن کے دوران موسمی خرابی کے باعث رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر علاقے میں شدید بارشوں اور ابر آلود موسم کے باوجود امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *