خیبرپختونخوا میں سیلاب: وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم

خیبرپختونخوا میں سیلاب: وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم

خیبر پختونخوا میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بارش سے متاثرہ تمام علاقوں میں فوری اور بھرپور امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورت حال سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور براہ راست امدادی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت دی ہے کہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ریلیف آپریشن میں تیزی لائیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق، وزیراعظم ہاؤس میں قائم خصوصی سیل این ڈی ایم اے سے 24 گھنٹے رابطے میں ہے۔ وزیراعظم حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے دوران تین بار این ڈی ایم اے کا دورہ کر چکے ہیں اور ذاتی طور پر ریسکیو و ریلیف اقدامات کا جائزہ لے چکے ہیں۔ حکومت کا فوکس ریلیف اور ریسکیو پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش کرگیا ،5 افراد شہید

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں جاری ریلیف آپریشن میں تمام ادارے اپنے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور این ڈی ایم اے کا پیشگی آگاہی نظام صوبائی حکومتوں کو مسلسل اطلاعات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور موجودہ صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *