خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات

خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات

راولپنڈی — آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ہلال جرات، نشان امتیاز (ملٹری) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت دی ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے، اور اس مقصد کے لیے اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وقف کر دی ہے، جبکہ ایک دن کا راشن — جو تقریباً 600 ٹن سے زائد ہے — بھی امداد کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے کور آف انجینئرز کو پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرنے اور جہاں ضرورت ہو وہاں عارضی پل قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مزید برآں، آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے بھیجا جا رہا ہے، جبکہ خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی آرمی چیف کی ہدایت پر تعینات کر دی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی ایوی ایشن پہلے سے ہی خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش کرگیا ،5 افراد شہید

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *