سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز

سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز

سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے،نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی  جاری رہے گی۔

وزارت کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نامزد بینک کھولنے کےاحکامات جاری کر رکھے ہیں ، وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتا یا کہ جمعہ کے روز تک عازمین حج نے ایک لاکھ پانچ ہزار 300درخواستیں جمع کرائیں، مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری حج سکیم 2026 :درخواستوں کی وصولی سے متعلق اہم خبر

 پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210ہے جس میں سے 70فیصد سرکاری اور 30فیصد پرائیویٹ سکیم کا ہے۔ گورنمنٹ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 18ہزار د ر خواستیں جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

وزرات مذہبی امور کا کہنا ہےکہ پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر وصول شدہ حج درخواستیں کامیاب قرار پائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کے لئے تین اہم ہدایات جاری کر دیں

ترجمان  وزارت مذہبی امور کےمطابق درخواست گزاربینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرورحاصل کریں،وزارت کے آن لائن پورٹل یا پاک حج 2026 ایپ پر اپنے کوائف ضرور چیک کر لیں۔

سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج زیادہ سے زیادہ 38 سے 42 دنوں کے لیے حجاز مقدس میں قیام کر سکیں گے جبکہ سرکاری سکیم کے تحت کم مدتی قیام حجاز 20 سے 25 دنوں کے لیے ہوگا۔

سرکاری سطح پر حج اخراجات کا تخمینہ 11 لاکھ پچاس ہزار اور بارہ لاکھ پچاس ہزار کا لگایا گیا ہے اور یہ رقم ڈالرز کی صورت میں بالترتیب 4050 ڈالر اور 4236 ڈالر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : حج 2026 : حکومت کا غیررجسٹرڈ شہریوں سے بھی درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری حج کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ کوٹہ 30 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی ، جبکہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیویٹ کوٹہ 60 فیصد رکھنے کی سمری پیش کی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *