ماہ ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

ماہ ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو  نے پیشگوئی کردی

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے  ماہ ربیع الاول کاچاند نظر آنے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

 سپارکو کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس صورت میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز

    سپارکو کا بتانا ہےکہ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر متوقع ہے۔ 24 اگست کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔

ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان وقفہ تقریباً 45 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا، بشرطیکہ موسم صاف رہے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کے لئے تین اہم ہدایات جاری کر دیں

خیال رہے عید میلاد النبی ﷺ مسلمانوں کے لیے ایک اہم موقع ہے کیونکہ اہل ایمان اس دن رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن مناتے ہیں۔ اس دن مذہبی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں، دعا کے لیے عوامی اجتماعات کا اہتمام کرتے ہیں، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، اور جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں، اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *