خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے بعد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن نے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فعال کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن کو فوری طور پر فعال کر دیا ہے تاکہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال میں عوام کو فوری اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔
وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ 911 سروس اس وقت بھی فعال رہے گی جب کسی علاقے میں صارف کے اپنے موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہو جائیں تو سروس قریبی علاقے کے کسی بھی کمپنی کےفعال ٹاورسےخودکارطورپرمنسلک ہوگی تاکہ متاثرہ شہری 911 پر رابطہ کر کے ہنگامی مدد حاصل کر سکیں۔
مزید پڑھیں:شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے پاکستان میں 250 سے زیادہ افراد جاں بحق، سینکڑوں گھر اور املاک تباہ، سوگ کا اعلان
وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے ایکس اکاؤنٹ پر اس حوالے سے آگاہ کرتے کہا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کے لیے ایمرجنسی 911 سروس شروع کر دی ہے ، اگر موبائل میں بیلنس نہ بھی ہو، یا آپ کے اپنے نیٹورک کا ٹاور بند ہو، تو کال خود قریبی دوسرے نیٹ ورک کے فعال ٹاور کے ذریعے ہو جائے گی، براہِ کرم غیر ضروری کالزنہ کریں تاکہ ہم متاثرہ افراد کو فوری مدد پہنچا سکیں۔
ہم نے سیلاب متاثرین کے لیے ایمرجنسی 911 سروس شروع کر دی ہے
اگر موبائل میں بیلنس نہ بھی ہو، یا آپ کے اپنے نیٹورک کا ٹاور بند ہو، تو کال خود قریبی دوسرے نیٹ ورک کے فعال ٹاور کے ذریعے ہو جائے گی
براہِ کرم غیر ضروری کالزنہ کریں تاکہ ہم متاثرہ افراد کو فوری مدد پہنچا سکیں #floods pic.twitter.com/QHQT4hebZ4
— Shaza Fatima Khawaja (@ShazaFK) August 16, 2025