حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

جماعت اسلامی (جے آئی) کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ہفتے کے روز وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے اپنی جماعت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور حالیہ سیلاب کے باعث قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکمران پہلے اداروں کو تباہ کرتے ہیں، پھر ان کو بیچنے کے لیے بولیاں لگاتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

گفتگو کے دوران انہوں نے حکومت کے ساتھ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مکمل تعاون کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ’الخدمت فاؤنڈیشن‘ حکومت کے ساتھ مل کر امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لے گی۔ جماعت اسلامی اس دکھ کی گھڑی میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے‘۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ افراد کی امداد سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کی جائے، اور وزیراعظم کو بتایا کہ جماعت اسلامی نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی نے تنخواہ داروں پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے جماعت اسلامی کی پیشکش کو سراہا اور بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 500 ٹن سے زائد امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھجوایا جا چکا ہے۔

وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل وقت میں قومی یکجہتی کی مثبت مثال ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *