پنجاب میں ای ٹیکسی کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر

پنجاب میں ای ٹیکسی کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر

پنجاب حکومت نے ای ٹیکسی سروس کیلئے 65 لاکھ روپے تک کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ ورکنگ پیپر کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں لاہور میں دستیاب ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ، وہ جاپان سے واپسی پر ای ٹیکسی سروس پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح بھی کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسیوں کی فنانسنگ کا سود ادا کرے گی جبکہ 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ میں 5 لاکھ 85 ہزار روپے خود حکومت فراہم کرے گی۔

بینک اس منصوبے کے تحت 65 لاکھ روپے تک کی فنانسنگ کریں گے جبکہ اس سے زائد مالیت کی گاڑیوں کے اخراجات صارف کو برداشت کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا

ذہن نشین رہے کہ منصوبے کیلئے 7 مختلف اقسام کی گاڑیاں رکھی گئی ہیں، جن کی مالیت 40 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔ حکومت نے اس منصوبے پر مجموعی طور پر 2 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

ابتدائی طور پر لاہور میں شروع ہونے والی اس سروس میں 1100 چائینیز الیکٹرک گاڑیاں شامل ہوں گی، تاہم مستقبل میں اسے پنجاب کے دیگر بڑے شہروں تک وسعت دینے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *