پنجاب کے کن شہروں میں کلاؤڈ برسٹ اورسیلاب کا خطرہ ہے ؟ نام سامنے آگئے

پنجاب کے کن شہروں میں کلاؤڈ برسٹ اورسیلاب کا  خطرہ ہے ؟   نام سامنے آگئے

نجاب کے مختلف شہروں میں کلاؤڈ برسٹ اور مقامی سطح پر سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

این ڈی ایم اے کے ماہر محمد طیب کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے، جو مشرقی ہواؤں سے مل کر مون سون بارشوں کی شدت میں مزید اضافہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال میانوالی، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے جہاں کلاؤڈ برسٹ اور اربن فلڈنگ کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 17 اگست سے بارشوں میں شدت آئے گی جو 22 اگست تک جاری رہ سکتی ہے۔

حکام نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ رہنے، دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات

این ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ایمرجنسی پلان فعال رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *