اسلام آباد انتظامیہ نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی مختلف ہائیکنگ ٹریلز کو عارضی طور پر عوام کے لیے بند کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے دوران شہریوں کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران انتہائی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اسی بنا پر سی ڈی اے اور متعلقہ اداروں کی سفارش پر ٹریل نمبر 2، 3، 4، 5 اور سید پور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ پابندی 19 اگست 2025 تک نافذ رہے گی، حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ہائیکرز اور وزیٹرز کو بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر خطرناک صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے۔
Important Safety Alert!
Due to heavy rainfall forecasted for the next 72 hours, the Margalla Hills trails have been closed until August 19, 2025, for public safety. pic.twitter.com/LeFTXuwHuq
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 16, 2025