ایشیا کپ کیلئے اسکواڈز کے حوالے سے طویل اجلاس،سینئرکھلاڑیوں کی واپسی پر مشاورت

ایشیا کپ کیلئے اسکواڈز کے حوالے سے طویل اجلاس،سینئرکھلاڑیوں کی واپسی پر مشاورت

لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تین ملکی ٹی ٹو نٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کی تشکیل پر تفصیلی مشاورت کی گئی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور قومی ٹیم کے کپتان نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کے انتخاب پر غور کیا گیا۔

ایشیا کپ کو اہم ایونٹ قرار دیتے ہوئے مضبوط اسکواڈ کے انتخاب پر خاص توجہ دی گئی،اطلاعات کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ناموں پر بھی بات چیت ہوئی۔

بھارت کے خلاف میچز کو مدِنظر رکھتے ہوئے سینئر کرکٹرز کے تجربے سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :ایشیا کپ 2025کےوینیوز کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کہاں ہوگا؟

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ افغانستان اور میزبان یو اے ای کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی، اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ستمبر میں دبئی میں کھیلا جائے گا اور یہ ایونٹ اس بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *