لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد تک کمی

لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد تک کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کرایوں میں کمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام الناس کو پہنچایا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری، مزید کلاؤڈ برسٹ کے خدشات

انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر کے جنرل بس اسٹینڈ اورتمام اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں جگہ پر نیا کرایہ نامہ آویزاں کیے جائیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیا کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور نئے کرایوں پر عمل درآمد کے لیے خصوصی اسکواڈز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق خلاف ورزی پر 10 گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئی ہیں، 7 گاڑیوں کے چالان اور80 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ناقص کارکردگی سے قومی کرکٹرز کے بھاری معاوضے آشکار ہونے لگے

ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ مسافر حضرات شکایت کی صورت میں محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی فری ہیلپ لائن نمبر 1071 پر رابطہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *