نادرا کی نئی سہولت،  شناختی کارڈ میں ترمیم کا عمل ہوا آسان

نادرا کی نئی سہولت،  شناختی کارڈ میں ترمیم کا عمل ہوا آسان

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ میں ترمیم باآسانی کروائی جاسکتی ہے۔

ماضی میں شناختی کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ایک پیچیدہ اور وقت طلب عمل سمجھا جاتا تھا، جس کے لیے متعدد دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے اور لمبی قطاروں کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم، جدید ٹیکنالوجی اور نادرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی سہولیات کی بدولت اب یہ عمل نہ صرف آسان ہو گیا ہے بلکہ گھر بیٹھے بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) بنوانے کا آسان طریقہ

شناختی کارڈ میں ترمیم کروانے کے لیے اپنے موبائل میں پاک آئی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اکاؤنٹ رجسٹر کریں اور درخواست موبائل سے جمع کروائیں۔

بائیو میٹرک تصدیق، دستاویزات اپ لوڈ اور فیس کی ادائیگی کے آسان مراحل مکمل کریں اور اپنا نیا شناختی کارڈ منتخب کردہ پتے پر حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے سٹیٹس لگانے والوں کیلئے نیا فیچرمتعارف کروادیا

طریقہ کار

اسکرین پر اپ ڈیٹ کارڈ کے آپشن پر کلک کریں اس کے بعد ایپلیکیشن تفصیلات کی اسکرین ظاہر ہوگی اس میں ویریفائی فنگرپرنٹس پر کلک کریں، اگر اپنے لیے اپلائی کررہے ہیں تو اپنی انگلیوں یا انگوٹھے کی تصدیق کریں۔

نیکسٹ پر کلک کریں، اگلی اسکرین پر کارڈ ڈیلیوری کے خانے میں موجودہ یا مستقل پتا منتخب کریں جہاں کارڈ وصول کرنا چاہتے ہیں۔

پراسیسنگ کیٹگری کا انتخاب کریں، ترمیم کے لیے نئی اسکرین پر نیلے رنگ کے ’پلس‘ بٹن پر کلک کریں، موڈیفکیشن فیلڈ میں سے مطلوبہ ترمیم منتخب کرکے جاری پر کلک کریں، فوٹو گراف کی اسکرین کھلنے پر کیپچر سے اپنی تصویر لیں، اس کے بعد ڈرا سگنیچر پر کلک کرکے موبائل کی اسکرین پر سائن کریں یا پھر موبائل سے دستخط کی تصویر اپ لوڈ کریں اور نیکسٹ کا بٹن دبائیں۔

اس کے بعد پرسنل تفصیلات میں تمام معلومات مکمل کرکے کنٹینیو کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

اگر آپ ازدواجی حیثیت میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرکے سیو پر کلک کریں اور پھر کنٹینیو کا بٹن دبائیں۔ اگلی اسکرین پر ریلیٹیو تفصیلات میں اہلخانہ کا ریکارڈ جمع کرواسکتے ہیں.

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *