سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، محمد رضوان ٹیم سے باہر

سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، محمد رضوان ٹیم سے باہر

پاکستان نے سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں قومی ٹیم کے 2 سینیئر کھلاڑی بابراعظم اور محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا۔ یہ اعلان ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹرعاقب جاوید نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ ویسٹ انڈیز،قومی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، کالی آندھی کو پہلے ٹی 20 میں 14 رنز سے شکست

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک ہیسن اور عاقب جاوید نے اعلان کیا کہ مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو ٹیم کی قیادت میں ایک نئی سمت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان اور حسن نواز شامل ہیں۔ محمد حارث اور حسین طلعت کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

بولنگ لائن اپ میں فاسٹ اور اسپن بولرز رکھا گیا ہے، جن میں شاہین آفریدی، حارث رؤف، حسن علی، محمد وسیم جونیئر اور سلمان مرزا پیس اٹیک کا حصہ ہوں گے۔ اسپن اٹیک میں صفیان مقیم اور ابرار احمد شامل کیے گئے ہیں۔

چیف سلیکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں زیادہ تر وہی کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جو گزشتہ 3 سیریز کا حصہ رہے ہیں۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیمیں شامل ہوں گی، اس کے بعد ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابوظبی اور دبئی میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کارکردگی اور تسلسل کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ حسن نواز، صائم ایوب، فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے‘۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم اور حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

بابراعظم اور محمد رضوان جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر شائقین اور ماہرین کرکٹ حیران ہیں، کیونکہ دونوں کئی سالوں سے ٹیم کا مستقل حصہ رہے ہیں۔ تاہم، ٹیم مینجمنٹ کی توجہ نوجوان اور فارم میں موجود کھلاڑیوں پر مرکوز ہے۔

سہ فریقی سیریز ایشیا کپ 2025 سے قبل پاکستان کے لیے ایک اہم تیاری کا موقع ہوگی، جہاں ٹیم اپنی کمبی نیشن اور حکمت عملی کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

مکمل اسکواڈ

سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، حسین طلعت، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، سلمان مرزا، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، صفیان مقیم، ابرار احمد شامل ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *