مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،انڈے بھی مہنگے

مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،انڈے بھی مہنگے

مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا جہاں مرغی کا گوشت چھ سوروپے فی کلو کے قریب پہنچ گیا۔

مہنگائی کے اس دور میں جہاں روزمرہ اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، وہیں مرغی اور انڈے بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں،  کبھی روزمرہ کی ضرورت سمجھی جانے والی یہ چیزیں اب خاص مواقع پر ہی دسترخوان کی زینت بننے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ،نئے اعدادوشمارسامنے آگئے

مرغی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ انڈوں کی قیمتیں بھی کسی خزانے سے کم نہیں رہیں۔

لاہور میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا چکن چھ سو کے قریب پہنچ گیا،برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے جبکہ حکومت نے فارمرز ریٹ 383 روپے مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

زندہ برائلر تھوک 397 اور پرچون میں 411 روپے فی کلوگرام قیمت مقررکی گئی ہے جبکہ انڈوں کی قیمت بھی 294 روپےفی درجن پر پہنچ گئی ہے۔

مرغی اور انڈے جیسے بنیادی غذائی اجزاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نہ صرف عام آدمی کی زندگی کو متاثر کر رہا ہے بلکہ ملک کی مجموعی مہنگائی کی صورتحال کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز بھی کمی

 ضروری ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اس مسئلے پر فوری توجہ دیں، تاکہ ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت اور منافع خوری جیسے عوامل پر قابو پایا جا سکے،  بصورتِ دیگر، ایک عام شہری کے لیے متوازن غذا کا حصول ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔

عوام کو ریلیف دینا صرف ایک وعدہ نہیں، بلکہ ایک ذمے داری ہے جسے نبھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *