ٹک ٹاک پرجوئے کی ترغیب دینے پر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، مقدمہ درج

ٹک ٹاک پرجوئے کی ترغیب دینے پر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، مقدمہ درج

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے  معروف یوٹیوبرسعد الرحمان عرف  ڈکی بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، آذاد ڈیجیٹل نے ایف آی آر کی کاپی حاصل کرلی۔

معروف ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مقدمہ درج کرلیا  ہے ، گزشتہ رات ڈکی بھائی کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

ڈکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، ڈکی بھائی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، اور ان کیخلاف سائبر کرائم سے متعلق انکوائری جاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کی نئی سہولت،  شناختی کارڈ میں ترمیم کا عمل ہوا آسان

ذرائع کے مطابق سعد الرحمان آج بیرونِ ملک سے لاہور پہنچے تھے جہاں امیگریشن کاؤنٹر پر ان کا پاسپورٹ ہِٹ ہونے پر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا اور ایجنسی کے حوالے کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی کیخلاف مختلف شکایات موصول ہوئی تھیں، جن پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تحقیقات کررہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل کے مہینے میں ڈکی بھائی کیخلاف دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔

لاہور ہائی کورٹ نے یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی خطرناک ڈرائیونگ اسسٹنٹ کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔

ڈکی بھائی نے اپنے خلاف موٹروے پولیس کی جانب سے دو مقدمات دائر کیے جانے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

جسٹس شہباز رضوی نے یوٹیوبر کی درخواست پر سماعت کی تھی، ڈکی بھائی خود پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا اور درخواست گزار کو حکم دیا کہ وہ آئندہ ماہ مئی میں اپنے خلاف ہونے والے ٹرائل میں عدالت میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے سٹیٹس لگانے والوں کیلئے نیا فیچرمتعارف کروادیا

واضح رہے کہ ڈکی بھائی پاکستان کے ٹاپ یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے چینل کے لاکھوں سبسکرائبرز ہیں۔ وہ اپنے و لاگز، مزاحیہ ویڈیوز اور مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *