چیئرمین این ڈی ایم اے کی پاکستان میں مزید 3 مون سون اسپیلز کی پیشگوئی، اسلام آباد میں کلاؤڈ برسٹ کا واقعہ بھی ریکارڈ

چیئرمین این ڈی ایم اے کی پاکستان میں مزید 3 مون سون اسپیلز کی پیشگوئی، اسلام آباد میں کلاؤڈ برسٹ کا واقعہ بھی ریکارڈ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 10 ستمبر تک مون سون کے  مزید 3 اسپیلز داخل ہوں گے۔ اس وقت بھی جاری بارشوں نے ملک بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں شدید بارشیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال ملک میں 50 فیصد زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج اسلام آباد میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے)کا واقعہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے لیے شدید بارشوں کی وارننگ

ادھر پنجاب کی صوبائی ڈیزآسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 17 اگست سے 23 اگست تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاری ساتواں مون سون اسپیل اب تک کا سب سے طاقتور اسپیل ہے، جس کے باعث راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم اور چکوال میں بادل پھٹنے کے واقعات کا خدشہ ہے۔

لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور اور دیگر درجنوں اضلاع میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور دریاؤں، جہلم، چناب، راوی اور ستلج  میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی الرٹ جاری

خیبر پختونخوا کی پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ (اچانک سیلاب) کا خطرہ ہے۔ تمام ضلعی انتظامیہ اور ایمرجنسی محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 26 اور 27 جولائی کے دوران چوتھے مون سون اسپیل کی پیشگوئی کی ہے، اس دوران ملک بھر میں بارشیں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:بارشوں سے کتناجانی ومالی نقصان ہوا؟این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی

ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 26 اور 27 جولائی کے دوران چوتھے مون سون اسپیل کی پیشگوئی کی ہے، اس دوران ملک بھر میں بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ماہرِ موسمیات ڈاکٹر طیب نے بتایا ہے کہ 3 مختلف کم دباؤ والے سسٹمز اس وقت پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ان میں سے ایک سسٹم بھارت کے صوبے مدھیہ پردیش میں موجود ہے، جو پاکستان کے وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

ڈاکٹر طیب نے بتایا کہ جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں پہلے ہی موسمی نظام بنتے دکھائی دے رہے ہیں ایک اور سسٹم عربین سی اور گجرات کے راستے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جبکہ تیسرا مغربی ہواؤں کا نظام شمال سے آرہا ہے۔

18 اور 19 جولائی کو ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی

آنے والے دنوں میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارشیں متوقع ہیں۔

جنوبی پنجاب

متاثرہ علاقوں میں بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

سندھ

ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، گھوٹکی، سانگھڑ، میرپور ماتھیلو، دادو، قمبر اور شہداد کوٹ میں بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان

برکھان، کوہلو، اوستا محمد، ڈیرہ مراد جمالی، آواران اور لسبیلہ کے مشرقی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

21 جولائی سے شدت میں اضافہ ہوگا

ڈاکٹر طیب نے خبردار کیا کہ 21 جولائی کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگا، خاص طور پر شمال مشرقی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں زیادہ بارشیں ہوں گی۔

لاہور، خانیوال، فیصل آباد، سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال، چکوال، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا بھی متاثر ہوں گے

آزاد جموں کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، باغ، حویلی، پونچھ اور راولا کوٹ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے پشاور، مردان اور صوابی سمیت بالائی علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں، جو 26 سے 27 جولائی تک جاری رہیں گی۔

پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ

ڈاکٹر طیب کے مطابق اب تک پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں اور اب سندھ بھی مون سون کے اثر میں آئے گا۔

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

راولپنڈی میں نالہ لئی کے اطراف میں عوام کے جمع ہونے یا چہل قدمی پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، محفوظ مقامات پر رہیں اور گاڑیوں کو نالوں اور پانی کے قریب کھڑا نہ کریں۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں، محکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کریں اور ممکنہ فلیش فلڈز اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *