جھوٹے دعوے بے نقاب،بھارت کا پاکستا نی طیارے کے بارے میں پروپیگنڈا ناکام

جھوٹے دعوے بے نقاب،بھارت کا پاکستا نی طیارے کے بارے میں پروپیگنڈا ناکام

آزاد فیکٹ چیک نے بھارت کے ایک ایکس ہینڈل کی جانب سے پھیلائی گئی غلط معلومات کی نشاندہی کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی فضائی دفاعی نظام نے پاکستانی طیارہ مار گرایا۔

بھارت نے 8 مئی 2024 کی صبح آدم پور ایئر فورس اسٹیشن سے میزائل پاکستانی فضائی حدود کی طرف داغا، دشمن کی طرف سے آنے والا میزائل پاکستانی طویل فاصلے کے فضائی دفاعی نظام نے پکڑ لیا اور اسے ضلع گجرات کی تحصیل دینگا کے ایک دیہی علاقے میں مار گرایا۔

انٹرسپٹ کیے گئے میزائل کے ٹکڑے مقامی پولیس نے جمع کیے اور میزائل کے ملبے کی تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ راکٹ ٹیوب ٹوٹ چکی ہے جو یہ ثابت کرتی ہے کہ میزائل کو پاکستانی فضائی دفاع نے کامیابی سے روکا۔

یہ واقعہ پاکستان کو وہ پہلا ملک بناتا ہے جس نے ہائی اسپیڈ اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کو کامیابی سے انٹرسپٹ کیا۔

آزاد فیکٹ چیک نے دینگا میں میزائل کے ملبے کی تصاویر بھی منسلک کی ہیں جو واضح طور پر راکٹ ٹیوب کے ٹوٹنے کو دکھاتی ہیں جیسا کہ میزائل کے کامیاب انٹرسپشن میں ہوتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *