سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل وا وڈا نے کہا ہے کہ سیاستدانوں اور این جی اوز کی ایک سازش ناکام بنادی گئی ہے، جس کی تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ بعض سیاستدان اور این جی اوز اپنے ذاتی مفادات کے لیے پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر افواج پاکستان نے ہمیشہ کی طرح ملک کو بڑی خطرناک صورتحال سے محفوظ رکھا۔
انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں یہ کامیابی حاصل ہوئی اور تفصیلات جلد سامنے آئیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ منافق سیاستدان اپنی سمت درست کر لیں، ورنہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والےبڑے بڑے طرم خان بھی رگڑے جائیں گے، سینیٹر واؤڈا نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ سب کو میری بات سمجھ آگئی ہوگی۔
سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا ہے۔ جس کی تفصیلات بہت جلد سامنے لائی جائینگی۔ تمام منافق…
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) August 17, 2025

