مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر! چینی کی قیمت میں ایسا اضافہ ہوا ہے کہ میٹھا بھی اب کڑوا لگنے لگا ہے، چینی کی سرکاری قیمت 2 روپے اضافے کے ساتھ 175 روپے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی سرکاری قیمت میں دو روپےاضافے کے بعد چینی کی سرکاری قیمت 175 روپے مقرر کردی گئی ہے، گلی محلوں کی پرچون دکانوں پرچینی200روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن اورکین کمشنر کے مابین رابطہ کمیٹی کا اجلاس تاحال نہ ہوا،چینی سپلائی میں بہتری اور سرکاری ریٹس پرعملدر آمد کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، مانیٹرنگ،سپلائی بہتری کیلئے انتظامیہ کا رجسٹرڈ ڈیلرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ چینی ڈیلرز کو لائسنس کے حصول کیلئے ڈی سی کو درخواست دینا ہوگی،لائسنس یافتہ ڈیلرز کی تعداد میں اضافے سے سرکاری قیمت پرفروخت میں بہتری آئیگی۔