ستمبر کے آغاز میں پاکستانیوں کے لیے تین روزہ طویل تعطیلات کا امکان

ستمبر کے آغاز میں پاکستانیوں کے لیے تین روزہ طویل تعطیلات کا امکان

پاکستانی عوام کو ستمبر کے آغاز میں ایک ساتھ تین روزہ طویل چھٹیوں کا موقع ملنے جا رہا ہے۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیش گوئی کے مطابق 24 اگست کو ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو عید میلاد النبی ﷺ 5 ستمبر بروز جمعہ ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، جس دن عام تعطیل ہوگی۔

اس کے بعد 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان متوقع ہے، جب قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل 3 چھٹیوں کی خوشخبری، مگر کب سے کب تک؟

7 ستمبر اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوگی، یوں عوام کو مسلسل تین دن کی نایاب طویل چھٹیاں مل جائیں گی۔

ماہرینِ عمرانیات کے مطابق طویل تعطیلات شہریوں کے لیے سکون اور ذہنی آسودگی کا ذریعہ بنتی ہیں، جبکہ یہ مواقع خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے اور سماجی رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے بھی اہم سمجھے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس عوام پہلے بھی کئی طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہو چکے ہیں، تاہم ستمبر میں متوقع یہ تین روزہ تعطیلات عوام کے لیے سب سے زیادہ پرکشش اور یادگار قرار دی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں سیلاب سے سکول تباہ، ہیڈ ماسٹر کی حاضر دماغی نے 936 طلبہ کی جان بچا لی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *