چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، دشمن نہیں : چینی وزیر خارجہ

چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، دشمن نہیں : چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ چین اوربھارت کو ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھنا چاہئے، دشمن یا خطرہ نہیں۔

چین کے وزیر خارجہ تین روزہ دورہ پر بھارتی دارالخلافہ نئی دہلی پہنچے ہیں اور اس دوران میں وہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس فولڈ پاکستان میں کب دستیاب ہوگا؟

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، دشمن یاخطرہ نہیں، چین اوربھارت کو درست سٹریٹجک مفاہمت قائم کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہم آہنگی، باہمی فائدے کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:روس یوکرین جنگی تنازع ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرینی صدر زیلنسکی پر برس پڑے

دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اپنے تعلقات میں ایک مشکل دور کے بعد آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہمیں اختلافات کو تنازعات میں اور مقابلے کو تصادم میں نہیں بدلنا چاہئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف جنگ سے شروع ہونے والی عالمی تجارتی اور جغرافیائی سیاست کی ہلچل کے دوران بھارت اور چین نے تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دوٹوک بیانات پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی

چین کے وزیر خا رجہ رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ بھی کریں گے جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی ممکنہ طور پر اسی ماہ چین کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *