رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونا 1100 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 600 روپے اور دس گرام 943 روپے کی کمی سے تین لاکھ 5 ہزار 727 روپے کا ہوگیا۔
صراف ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 339 ڈالر کا ہوگیا جبکہ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 4031 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 37.98 ڈالر پر برقرار ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور کچھ بین الاقوامی فنانشل ادارے رواں سال اس قیمتی دھات کے نرخ مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔
دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔