پاکستان میں گاڑیوں کی خریداری پر نئے ٹیکسز کا اعلان

پاکستان میں گاڑیوں کی خریداری پر  نئے ٹیکسز کا اعلان

اسلام آباد۔ پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اگست 2025 میں نئے ٹیکسز اور کلائمیٹ لیوی کے اعلان کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خاص طور پر پٹرول انجن والی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (GST) اور گرین ٹیکس نے صارفین اور مینوفیکچررز دونوں کو متاثر کیا ہے۔

سستی ترین سوزوکی آلٹو پر نان فائلرز کو اب تقریباً 45 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا، جبکہ اگر کوئی شخص ٹیکس نیٹ میں آئے بغیر سوزوکی سوئفٹ خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے 2 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

بجٹ 2025 کے بعد پٹرول گاڑیوں پر انجن کے حجم کے مطابق 1 سے 3 فیصد تک گرین ٹیکس لاگو کیا گیا ہے، جبکہ 850cc سے کم گاڑیوں پر جی ایس ٹی بھی نافذ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

سوزوکی کارز 2025 ٹیکس لسٹ

سوزوکی آلٹو

آلٹو VXR: فائلر 14,974 روپے – نان فائلر 44,923 روپے
آلٹو VXR-AGS: فائلر 15,832 روپے – نان فائلر 47,497 روپے
آلٹو VXL-AGS: فائلر 16,632 روپے – نان فائلر 49,897 روپے

سوزوکی کلٹس

کلٹس VXR اپ گریڈڈ ورژن: فائلر 40,895 روپے – نان فائلر 122,685 روپے
کلٹس VXL اپ گریڈڈ ورژن: فائلر 43,592 روپے – نان فائلر 130,775 روپے
کلٹس VXL-AGS اپ گریڈڈ ورژن: فائلر 45,915 روپے – نان فائلر 137,744 روپے

سوزوکی سوئف

سوئفٹ GL: فائلر 66,902 روپے – نان فائلر 200,707 روپے
سوئفٹ GL (CVT): فائلر 69,084 روپے – نان فائلر 207,252 روپے
سوئفٹ GLX (CVT): فائلر 71,493 روپے – نان فائلر 214,479 روپے
سوئفٹ GLX (CVT) ٹو ٹون: فائلر 71,493 روپے – نان فائلر 214,479 روپے

ٹویوٹا یارس ٹیکس 2025

یارس GLI MT 1.3: فائلر 89,500 روپے – نان فائلر 268,700 روپے
یارس ATIV MT 1.3: فائلر 94,500 روپے – نان فائلر 283,800 روپے
یارس GLI CVT 1.3: فائلر 95,000 روپے – نان فائلر 285,500 روپے
یارس ATIV CVT 1.3: فائلر 112,000 روپے – نان فائلر 336,000 روپے
یارس ATIV X CVT 1.5 (بیج): فائلر 125,000 روپے – نان فائلر 375,000 روپے
یارس ATIV X CVT 1.5 (بلیک): فائلر 126,000 روپے – نان فائلر 379,000 روپے

ہونڈا سٹی ٹیکس اپڈیٹ 2025

سٹی 1.2L M/T: 46,500 روپے
سٹی 1.2L CVT: 47,000 روپے
سٹی 1.5L CVT: 108,500 روپے
سٹی 1.5L Aspire M/T: 113,000 روپے
سٹی 1.5L Aspire CVT: 117,000 روپے

ہیوال کارز 2025 ٹیکس

H6 1.5T: 181,980 روپے
H6 2.0T AWD: 208,980 روپے
H6 HEV: 235,980 روپے
H9 (2.0L ڈیزل): 300,000+ روپے

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش،گلگت، آزادکشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، گاڑیاں بہہ گئیں، 17 افراد جاں بحق

حکومت نے ساتھ ہی ایک نئی “نیو انرجی وہیکل (NEV) پالیسی” کو بھی حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، جس کا مقصد برقی دو اور تین پہیہ گاڑیوں کو فروغ دینا ہے، تاکہ طویل المدتی طور پر صاف اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو اپنایا جا سکے۔

انڈسٹری کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صارفین کو گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ مینوفیکچررز کو نئے ٹیکس ڈھانچے اور الیکٹرک موبیلٹی کی طرف منتقلی کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *