ڈکی بھائی کے بعد مزید یوٹیوبرز کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہونے کا امکان

ڈکی بھائی  کے بعد مزید یوٹیوبرز کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہونے کا امکان

اسلام آباد ۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری افتخار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی بچوں کو جوا کھیلنے کی ترغیب دیتا تھا اور اپنی ویڈیوز کے ذریعے انہیں گمراہ کر رہا تھا۔ ان کے مطابق ڈکی بھائی اپنی گھٹیا حرکات ویڈیوز میں دکھا کر فحاشی کو فروغ دے رہا تھا جبکہ اربوں روپے پاکستان سے جوے کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں۔

چوہدری افتخار نے کہا کہ بچے اپنی اسکول اور ٹیوشن فیس کے پیسے جوئے کی ایپس پر خرچ کر رہے ہیں اور بڑی تعداد میں بچے آن لائن جوا کھیلنے میں ملوث ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایسے گھروں کو جانتے ہیں جہاں والد دن کو ریڑھی لگا کر مزدوری کرتے ہیں اور بچے موبائل پر جوا کھیلنے میں مصروف رہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم، وقار الدین سید کے واضح احکامات ہیں کہ ڈکی بھائی جیسے عناصر کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کے بعد معروف ٹک ٹاکر یاسمین کو بھی گرفتار کر لیاگیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ڈکی بھائی کے خلاف ایک خفیہ انکوائری جاری تھی جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس انکوائری میں دیگر یوٹیوبرز کے نام بھی شامل ہیں اور ان کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں تاہم فی الحال ان کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جس کسی نے بھی قانون کے خلاف کام کیا، اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ مزید برآں، یوٹیوبرز کے خلاف مزید ایف آئی آرز درج ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *