ڈیجیٹل جوا کیا ہے؟ ڈکی بھائی سمیت کٸ بڑے نام binary apps کے ہاتھوں کیسے چڑھ گۓ؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

ڈیجیٹل جوا کیا ہے؟ ڈکی بھائی سمیت کٸ بڑے نام binary apps کے ہاتھوں کیسے چڑھ گۓ؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

ملک کے معروف یو ٹیوبر ڈاکٹر عفان قیصر نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل جوا اور Binary Apps کے حوالے سے نوجوان نسل کو کیسے گمراہ کیا جا رہا ہے اس حوالے سے انہوں نے سنسنی خیز انکشاف سامنے رکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف یو ٹیوبر ڈاکٹر عفان قیصر نے بائنری جوا جسے ڈیجیٹل جوا کے نام سے بھی تسشیع دی جاتی ہے کرپٹو اور ڈیجیٹل جوا اکے حوالے سے بنیادی فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آجکل کرپٹو کو فروغ دے رہی ہے جو بائنری اور ڈیجیٹیل جوا سے ایک مختلف چیز ہے اور کرپٹو کو پاکستان کے معروف یو ٹویبر وقار زکاء ایک عرصے سے پروموٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی یو ٹیوبر ڈکی بھائی کو ہو سکتا ہے کہ ملک میں ایک ٹیسٹ کیس بنایا جائے تاکہ ملک میں نوجوان نسل کو اس ٹریڈنگ جوا سے بچایا جا سکے۔ ڈاکٹر عفان کا کہنا تھا کہ ڈکی بھائی کی گرفتاری نے اس ایشو کو ملکی سطع پر اجاگر کیا ہے تاہم یہ ایپس کافی عرصے سے سرگرم تھیں اور معروف یو ٹیوبرز کو مختلف طریقوں سے ان ٹریڈنگ اور جوا ایپس کو ہائی لائٹ کرنے کے لیئے استعمال کر رہی تھیں۔

بائنری ٹریڈنگ میں آپ کو صرف اندازہ لگانا ہوتا ہے کہ ٹریڈنگ اوپر جائے گی ی انئچے جائیگی اور آپ کو جیتنے اور درست اندازہ لگانے پر 80 سے 90 فیصد تک انعام حاصل ہوتا ہے۔ اور اگر آپ نے ایک بھی غلط جواب دیا تو سارا پیسہ گیا، یہ ایسے ہی ہے یا سب جیتو یا اسب ہارو۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایسے ہئ ہے یا تو کھلتے رہو اور یا تو سب جیتو یا سب ہارو۔ انہون نے کہا کہ یہ لالچ  کی ایسی دلدل ہے جو اس میں ایک بار دھنس گیا وہ دوبارا مشکل سے نکل سکتا ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ اس کے مقابلے میں کرپٹو کرنسی ایک مختلف چیز ہے جس میں آپ اپنا سرمایہ  ایک کرنسی خریدنے میں صرف کرتے ہیں اور اس کے ریٹ مہنگے اور مستحکم ہونے کا انتظار  کرتے ہیں اور مستحکم ریٹ ملنے پر اسے فروخت کرتے ہیں اور اچھا منافع حاصل کرتے ہیں۔ 

کرپٹو کرنسی میں مارکیٹ کا ریٹ گلوبل سپلائی ڈیمانڈ کے مطابق مستحکم ہوتا ہے۔ اور اس میں بائینری ایپس کی طرح کوئی ایکسپائری ٹائم یا استعصال نہیں  ہوتا ہے۔ اور اس میں کرپٹو کرنسی میں آپ اپنا پیسہ مہینوں اور سالوں تک رکھ سکتے ہیں جب آ پ کو ریٹ اچھا لگے آپ فروخت کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر عفان نے کرپٹو کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے ہئ ہے جیسے آپ پرائز بانڈ خرید لیں یا کوئی پلاٹ خرید لیں اور ریٹ بہتر   ملنے پر آپ اسے فروخت کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بائنری ایپس کو ٹریڈگ ایپس کی مد میں استعمال کیا  گیا اور لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا اہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ بائنری ایپس ایک دن میں غائب ہو جاتی ہیں۔ اور لوگوں کو ان کے سرمائئے سے محروم کر دیتا ہے۔

ڈاکٹر عفان نے واضح کیا کہ بائنری ایپس میں لگایا گیا پیسہ بالکل غیر محفوظ ہوتا ہے کیونکہ ان پر نہ تو کوئی کیس ہو سکتا پے اور  نہ  ہی ان ا یپس سے پیسہ واپس مل سکتا ہے۔ کیونکہ یہ ایپس کہیں بھی رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ یہ ایپس ڈکی کی طرح معروف یوٹیوبرز کو پکڑ لیتے ہیں اور اپنی اپیس کی ان سے پبلسٹی کرواتے ہیں اور پیسہ کا لالچ دیکر عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔

کرپتو ائک تجارت ہے جس میں اونر شپ آپ کے پاس رہتئ ہے جبکہ بائنری ایپس ایک سراسر جوا ہے جس کا نہ کوئی ریکارڈ ہے اور نہ کوئی واپسی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *