چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ائیر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے شہید آفیسر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطاب پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی بہادری اور فرض کی ادائیگی کی اعلیٰ ترین مثال ہے، آج ہی کے دن 1971 میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے غیر معمولی جرات و بہادری اور بے لوث لگن کا ثبوت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کرتے ہوئے جان کا عظیم نذرانہ پیش کیا، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی ملک وقوم سے وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی جرات اور ہتھیار ڈالنے پر قربانی کو ترجیح دینا آج بھی قوم کے لئے روشن مثال ہے۔
، پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قربانی آزادی کی قیمت اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے درکار استقامت کی لازوال یاد دہانی ہے۔ پاک افواج شہید آفیسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، افواج پاکستان عزم کرتی ہیں کہ وہ ان اقدار کی پاسداری جاری رکھیں گی جن کا دفاع پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے بے مثال جرات سے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق راشد منہاس شہید کا نام قوم کی تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، بہادری اور فخر کی علامت کے طور پر زندہ رہے گا۔