جیکب آباد میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے آنے والا طاقتور اسپیل سندھ میں داخل ہو گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جیکب آباد میں سیلاب کا امکانی خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔
سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ۔