سعودی دارالحکومت میں درجنوں کاروبار دلچسپ وجوہات کی بناء پر بند کردیے گئے

سعودی دارالحکومت میں درجنوں کاروبار دلچسپ وجوہات کی بناء پر بند کردیے گئے

سعودی دارالحکومت ریاض میں فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزیوں پر 84 کاروبار بند کردیے گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں انسپکٹرز نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزیوں کا  انکشاف کیا تھا۔ سیکورٹی فورسز اور دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے چلائی گئی اس مہم میں رہائشی علاقوں میں کام کرنے والے کھانے پینے کی دکانوں، قصائی کی دکانوں، کیفے، گلیوں میں دکانداروں اور عارضی گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔

منفوہا کے قریب گنجان آباد ضلع جس میں بھاری تجارتی سرگرمیاں ہیں، خاص توجہ کا مرکز تھی۔ انسپکٹرز نے 531 وارننگز جاری کیں، 11 سائٹس کی بجلی کاٹ دی اور 31,000 سے زائد مصنوعات ضبط کیں جنہیں استعمال کے لیے نا مناسب سمجھا گیا۔

علاوہ ازیں 5300 کلو گرام سے زائد خوراک اور 25 کلو گرام تمباکو تلف کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 400 سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *