فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری، آپ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں بیٹھ کر امریکا میں بینک اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں؟

فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری، آپ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں بیٹھ کر امریکا میں بینک اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ پر ایک حیران کن دعویٰ دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن رہا ہے، جو ایک سوشل میڈیا انفلو نسر حافظ احمد کی جانب سے ایک وائرل ویڈیو میں کیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت غیر ملکی افراد امریکی ہائی اسٹریٹ بینک اکاؤنٹ اور100,000 کا کریڈٹ کارڈ بغیر کوئی سود ادا کیے حاصل کر سکتے ہیں،وہ بھی سوشل سیکیورٹی نمبر (ایس این این ) اور امریکا کا سفر کیے بغیر یہ دونوں مالی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کا نیا فریم ورک متعارف، تاجر اب صرف دو دن میں بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے

’ایس ایس این‘ کے بجائے ’آئی ٹی آئی این‘ کا استعمال

ویڈیو میں حافظ احمد کا دعویٰ ہے کہ امریکا کے بہت سے بینک اور مالیاتی ادارے ایسے افراد کو اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دیتے ہیں جن کے پاس سوشل سیکیورٹی نمبر نہ بھی ہو، بشرطیکہ ان کے پاس انفرادی طور پر ٹیکس ادائیگی کا شناختی نمبر یعنی (آئی ٹی آئی این) نمبر ہو، جو اپنے ملک کی جانب سے یعنی انٹرنل ریوینو سروس (آئی آر ایس)  کی طرف سے ہی جاری کیا گیا ہو۔

ڈیجیٹل بینکنگ اور فِن ٹیک ادارے

ایسے مالیاتی ادارے جو خاص طور پر بین الاقوامی صارفین کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، جیسے کہ ’ماجوریٹی‘ اور دیگر موبائل بینک، صارفین کو ذاتی طور پر حاضر ہوئے بغیر گھر بیٹھے بینکنگ سروسز مہیا کرتے ہیں۔

بغیر سود کےکریڈٹ کارڈ

اگرچہ کچھ امریکی کریڈٹ کارڈز ابتدائی طور پر 6 سے 18 ماہ تک صفر فیصد سود کی آفر دیتے ہیں، لیکن   100,000  امریکی ڈالر کی کریڈٹ حد حاصل کرنا عام طور پر ایک مضبوط مالی پروفائل اور کریڈٹ ہسٹری کا تقاضا کرتا ہے۔

امریکا آئے بغیر سب کچھ ممکن ہو سکتا ہے

حافظ احمد نے بھی ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ پورا عمل آن لائن مکمل ہو سکتا ہے۔ حقیقت میں، ’آئی ٹی آئی این‘، پاسپورٹ، آمدنی کا ثبوت اور بلز وغیرہ جیسی دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے اور کچھ صورتوں میں فزیکل تصدیق بھی درکار ہو سکتی ہے۔

حقیقی معلومات کیا کہتی ہیں؟

کیا بینک اکاؤنٹ بغیر ایس ایس این نمبر کے کھولنا ممکن ہے، یہ بات درست ہے کہ امریکا میں کئی امریکی بینک غیر ملکی شہریوں کو پاسپورٹ یا ’آئی ٹی آئی این‘ کے ذریعے اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دیتے ہیں۔

کریڈٹ کارڈ حاصل کرنا ممکن لیکن محدود ہے

امریکا میں کچھ ادارے جیسے کہ  بینک آف امریکا، کیپٹل ون اور امریکن ایکسپریس وغیرہ غیر ملکی شہریوں کو کریڈٹ کارڈز جاری کرتے ہیں بشرطیکہ ضروری دستاویزات فراہم کی جائیں۔

بینک آف امریکا آپ کو انتہائی محفوظ کریڈٹ کارڈ فراہم کرتا ہے جبکہ آپ اگر اپنے ملک کے ٹیکس وصول کے ادارے سے ’آئی ٹی آئی این ‘ حاصل کر چکے ہیں تو پھر اس پر بھی امریکا میں کریڈٹ کارڈ کے لیے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ ’کچھ بینک پاسپورٹ یا غیر ملکی کریڈٹ ہسٹری پر بھی درخواست لیتے ہیں‘۔

10 لاکھ ڈالر اور صفر فیصد سود کی حقیقت

امریکا میں 10 لاکھ ڈالر تک کا کریڈٹ کارڈ ان صارفین کو دیا جاتا ہے جن کی امریکا میں موجودگی ہو، اچھی کریڈٹ ہسٹری ہو اور آمدنی کا ثبوت ہو۔ حافظ احمد کی ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ مکمل طور پر غلط نہیں ہے، مگر حقیقت سے کچھ ہٹ کر ضرور ہے

اس حقیقت میں سچائی ہے کہ کچھ حد تک ’آئی ٹی آئی این‘ کے ذریعے ڈیجیٹل بینکنگ اور درست دستاویزات کے ساتھ امریکا میں بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ حاصل کرنا ممکن ہے۔

جبکہ یہ بات کچھ مبالغہ آمیز  ہے کہ بغیر کریڈٹ ہسٹری اور امریکا آئے بغیر 100,000 کریڈٹ کی حد تک کارڈ بغیر کسی سود کے حاصل کرنا زیادہ تر لوگوں کے لیے ممکن ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *