آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,400 روپے کی کمی کے بعد 3,55,200 روپے ہوگئی، جو گزشتہ کاروباری روز 3,56,600 روپے تھی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 1,201 روپے کی کمی ہوئی، جو کم ہوکر 3,04,526 روپے رہ گئی، جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 1,101 روپے کمی کے بعد 2,79,158 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 96 روپے کمی کے بعد 3,935 روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 82 روپے گھٹ کر 3,373 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ہوئی، جو 3,339 ڈالر سے کم ہوکر 3,325 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت بھی 0.96 ڈالر کم ہوکر 37.02 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور سرمایہ کاروں کے جذبات میں تبدیلی کی وجہ سے دیکھنے میں آئی، جبکہ تاجر امریکی معاشی اشاریوں اور جغرافیائی سیاسی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔