سابق کرکٹر سکندر بخت بارش کے پانی میں پھنس گئے، کشتی منگوا کر گھر جانا پڑا

سابق کرکٹر سکندر بخت بارش کے پانی میں پھنس گئے، کشتی منگوا کر گھر جانا پڑا

معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد شدید پانی میں پھنس گئے، جس کے باعث انہیں گھر پہنچنے کے لیے کشتی کا سہارا لینا پڑا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں سکندر بخت کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجود تھے، جہاں بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شدید پانی میں گھرے ہوئے ہیں اور مزاحیہ انداز میں یہ کہتے سنائی دیتے ہیں ،’’میں نے کشتی منگوائی ہے تاکہ میں گھر جا سکوں‘‘۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، اور صارفین مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں طوفانی بارش نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، گاڑیاں بند ہو گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *