لاہور۔ معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل عمران خان کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرتے تھے اور اس بات کا اعتراف شہباز گل خود ان سے کر چکے ہیں۔
کاشف ضمیر نے مزید بتایا کہ شہباز گل اور شہزاد اکبر نے ان سے ارطغرل غازی کو پاکستان لیکر آنے کی اجازت دینے کےلئے ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کئے اس کے باوجود اجازت نہیں دلوائی گئی۔ ان کے مطابق، اس صورتحال کے بعد انہوں نے بغیر کسی سرکاری اجازت کے ارطغرل غازی کو پاکستان لے کر آئے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ شہباز گل نے اپنے منہ سے اعتراف کیا تھا۔ ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کرنے کے باوجود شہباز گل نے پچاس لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ ارطغرل غازی کو پاکستان لانے کی اجازت لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ماحول بنانا پڑے گا۔