بھارت کا چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پرتنازع ، مودی سرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

بھارت کا چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پرتنازع ، مودی سرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارتی تنازع کے نتیجے میں نریندر مودی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی نریندر مودی کی حکومت سیاسی ،عسکری ، اقتصادی اور سفارتی سطح پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، طویل فوجی تنازع کے بعد بھارت کا چین کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا شکست کا واضح اعتراف ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارت اور چین ایل اے سی پر سرحدی تنازع پر مذاکرات کریں گے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں دیرپا امن کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، اس سلسلے میں چینی وزیر خارجہ اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ملاقات کریں گے ۔

چین کے سرکاری ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین مثبت اور تعمیری رویہ اپناتےہوئے سرحدی امور اور امن پر بات چیت کے لیے تیار ہے، ایس آرز کے درمیان بات چیت سرحدی مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کے چینل کا کام کرتی ہے، چین پائیدار، صحت مند اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

مودی سرکار کی جانب سے خطے میں بھارت کی قیادت کے کھوکھلے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں، بھارتی عسکری ناکامیوں کے بعد مودی سرکار کا خود مختاری کا بیانیہ صرف ایک سیاسی نعرہ بن کر رہ گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *