عالمی شہرت یافتہ امریکی جج فرینک کیپریو چل بسے

عالمی شہرت یافتہ امریکی جج فرینک کیپریو چل بسے

امریکہ کے عالمی شہرت یافتہ، انسان دوست ریٹائرڈ جج فرینک کیپریو اٹھاسی سال کی عمر میں انتقال کرگئے، مرحوم گزشتہ کئی روز سے علالت کے باعث زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی جج فرینک کیپریو اپنے ہمدردانہ انداز، منصفانہ فیصلوں، عدل و انصاف اور رحم دلی کے لیے دنیا بھرمیں مشہور تھے، امریکی میڈیا کے مطابق جج کیپریو لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ان کاآخری ویڈیو پیغام پھر سوشل میڈیاکی زینت بن گیا، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں و فالوورز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کے مستقبل میں کیا ہونے والا ہے، ہمارا کل ہمارے لیے کیا لا رہا ہے، اس لیے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ انجوائے کریں اور اسے جئیں۔

واضح رہے کہ فرینک کیپریو جن مقدمات کی سماعت کرتے تھے وہ سوشل میڈیا پر دکھائی جاتی تھیں اور ان کے فیصلوں کا انداز انتہائی متاثر کن ہوتا تھا جس کی وجہ سے لوگ ان کا احترام بھی کیا کرتے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *