اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان اور کشمیر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، راولپنڈی، مری، لاہور، وزیر آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، لکی مروت اور دیگر شہروں میں بھی بادل برسیں گے۔

جنوبی بلوچستان کے ندی نالوں میں بارشوں کے باعث طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

شہر قائد کے باسیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی دوبارہ بج گئی ہے، محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ایک بار پھر تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جس سے شہری سیلاب (Urban Flooding) کا سنجیدہ خطرہ پیدا ہو چکا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ آج بھی شدت کے ساتھ فعال ہے اور سندھ بھر خصوصاً کراچی میں دوپہر سے شام اور رات کے دوران گرج چمک، آندھی اور شدید بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ  

گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کر دیا تھا اور آج بھی حالات مختلف نہیں لگتے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بادل دوبارہ قہر برسائیں گے ، درجہ حرارت کی بات کریں تو آج کم از کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے لیکن حبس اور نمی کی شدت عوام کو شدید بے چینی میں مبتلا کر رہی ہے۔

رات گئے سے اس سسٹم کی شدت میں جزوی کمی کا امکان ضرور ہے تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ یہ بارشوں کا سلسلہ جمعے تک جاری رہ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں شدید بارشوں کے باعث ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خراب موسم اور متوقع بارش کے پیش نظرآج بھی سندھ بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے مزید بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *