وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا رواں سلسلہ 10ستمبر تک رہے گا اور اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اگلے مون سون کی تیاری آج سے ہونی چاہیے، اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا۔
مصدق ملک نے پختونخوا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پہاڑوں سے قدرتی طور پر پتھر گرتے ہیں، چاہے پتھر توڑے نہ بھی جا رہے ہوں، جب کلاؤڈ بَرسٹ ہوتا ہے یا سیلاب آتا ہے، تو بڑے بڑے پتھر تنکوں کی طرح بہتے آتے ہیں، بالکل یہی بونیر میں ہوا۔