فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنوبی ایشیا کے مردِ آہن قرار، امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ میں شاندار خراجِ تحسین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنوبی ایشیا کے مردِ آہن قرار، امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ میں شاندار خراجِ تحسین

معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’جنوبی ایشیا کا مرد آہن‘ قرار دیتے ہوئے انہیں خطے کی سلامتی کے لیے ایک بااثر اور فیصلہ کن رہنما تسلیم کیا ہے۔

واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے جنوبی ایشیا میں ایک ’قدرتی اسٹریٹجک پارٹنر‘ ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب سفارت کاری نے پاکستان کو بلندیوں پر پہنچا دیا، واشنگٹن پوسٹ

جریدے نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک پیشہ ور، نظم و ضبط کے پابند اور خاموش طبع فوجی افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، جنہیں خودنمائی یا سیاسی شہرت کی کوئی خواہش نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کی سخت فیصلے لینے کی صلاحیت اور مضبوط اعصاب انہیں علاقائی سلامتی کے لیے ایک مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

پاک، بھارت کشیدگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت

واشنگٹن ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا اور انہیں پاکستان میں استحکام اور سلامتی کا ضامن تصور کیا جانے لگا۔ بھارت سے بگڑتے تعلقات کے تناظر میں ان کی صدر ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔

انسدادِ دہشتگردی میں قیادت

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات کے خلاف فوجی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ دہشتگرد تنظیموں کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات

انہوں نے نہ صرف اندرونی خطرات سے نمٹنے میں قیادت کا مظاہرہ کیا بلکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی میں تعاون کو بھی مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پاکستان نے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا، جس پر صدر ٹرمپ نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

ٹرمپ کی ثالثی اور نئی شراکت داری

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مداخلت کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، جس پر پاکستان نے شکریہ ادا کیا، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ثالثی سے انکار کر دیا۔ فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں اور خطے میں استحکام کے لیے ان کی کوششوں نے انہیں امریکہ کی نظر میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار بنا دیا ہے۔

واشنگٹن ٹائمز کا یہ تفصیلی تجزیہ عالمی سطح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو تسلیم کیے جانے کا ثبوت ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے لیے ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *