پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین کے لیے ایک بڑا اور قابلِ تحسین قدم اٹھاتے ہوئے تاحیات پنشن دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترامیم کر دی گئیں جس کے بعد سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی۔
مزید پڑھیں:ریٹائرڈ ملازمین کو تاحیات کی بجائے کتنے سال تک پنشن دینے کی تجویز تیار
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سرکاری ملازم کی ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں پنشن بیواؤں میں مساوی تقسیم ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بیوہ کے دوسری شادی کرنے کی صورت میں پنشن بند کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ ریلوے کا شدید بارشوں کے پیشِ نظر ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان